ایبٹ آباد (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور مریم نوازنے پاکستان کیلئے کیا کیا، ابوئوں کی کرپشن بچانے نکلےہیں۔
تحریک انصاف لوئر مڈل کلاس کی جماعت ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں بادشاہت کا کلچر ہے، کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی، پاکستان تحریک انصاف لوئر مڈل کلاس کی جماعت ہے۔
اس کا جنم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے ری ایکشن میں ہوا،ہم لوئر مڈل کلاس کی بات کرتے ہیں اور ان جماعتوں میں بادشاہت کا کلچر ہے۔