تھائی لینڈ میں کورونا وائرس پھیلنے پر مقابلہ حسن میں شریک حسیناؤں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقابلہ حسن میں شریک حسیناؤں کو ماسک نہ پہننے پر انہیں تفتیش کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
تھائی لینڈ میں مقابلہ حسن کی تقریب کے بعد کورونا وائرس کے 22 کیسز سامنے آئے، جس کے پھیلاؤ کا سبب حسیناؤں پر شبہ کرنے کی صورت میں کیا جارہا ہے۔
گذشتہ دنوں بینکاک میں ہونے والے مقابلہ حسن میں شریک 13 حسیناؤں اور عملے کے 9 افراد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔