• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کا یمن میں حوثی رہنماؤں پر بھی حملہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسرائیل نے ایران کے ساتھ یمن میں بھی حملے شروع کردیے ہیں، اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے یمن میں حوثی رہنماؤں پر بھی حملہ کیا ہے۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تازہ اسرائیلی حملوں میں حوثی ملٹری چیف محمد الغماری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق حملے سے متعلق اب تک کوئی سرکاری اطلاعات سامنے نہیں آسکیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کی عسکری قیادت کے علاوہ 9 جوہری سائنسدان بھی شہید ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید