• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی حملوں کو ٹرمپ کی واضح حمایت حاصل ہے، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واضح حمایت حاصل ہے۔

ویڈیو خطاب میں نیتن یاہو نے ایران پر فضائی حملوں کی دھمکی دی اور کہا کہ ایرانی رہنما اپنا بیگ پیک کررہے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی حملوں کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واضح حمایت حاصل رہی ہے۔

دوسری طرف اسرائیل پر ایران کے مزید حملوں کا خوف ہے، دارالحکومت تل ابیب کے قریب فوجی اڈا اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ہیڈ کوارٹر خالی کرالیا گیا ہے۔

اسرائیلی عہدے دار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی سول اور عسکری قیادت زیر زمین محفوظ پناہ گاہوں میں چلی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات ایرانی جوابی حملوں میں اسرائیلی ایئر بیسز اور جوہری تحقیقی مرکز کو نشانہ بنایا۔

عرب میڈیا کے مطابق حملوں میں تل ابیب کے قریب غیرقانونی یہودی بستی کو بھی تباہ کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید