• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ چارلس اور کوئن کمیلا کا ٹروپنگ دی کلر تقریب میں شاندار استقبال

برطانیہ کے کنگ چارلس اور کوئن کمیلا—فائل فوٹو
برطانیہ کے کنگ چارلس اور کوئن کمیلا—فائل فوٹو

برطانیہ کے کنگ چارلس اور کوئن کمیلا نے لندن میں منعقدہ سالانہ ’ٹروپنگ دی کلر‘ تقریب میں شرکت کی، جہاں ہزاروں افراد نے شاہی خاندان کا پرجوش خیر مقدم کیا۔

یہ تقریب بادشاہ کے سرکاری یومِ پیدائش کے موقع پر منعقد ہوتی ہے اور اس میں فوجی پریڈ، موسیقی، توپوں کی سلامی اور فضائی مظاہرہ شامل ہوتا ہے۔

شاہی خاندان کے اہم افراد بشمول پرنس ولیم، شہزادی کیتھرین اور شہزادی شارلٹ، نے بکنگھم پیلس سے روانگی کے بعد تقریب میں شرکت کی۔

پریڈ میں گھوڑوں پر سوار موسیقاروں نے روایتی شاہی وردیوں میں شرکت کی، جس سے منظر ’تصویری کارڈ‘ جیسا دلکش دکھائی دیا۔

اس سال بادشاہ چارلس نے ایک خاص ہدایت جاری کی کہ شاہی خاندان کے ارکان ایئر انڈیا طیارہ حادثے کے متاثرین کے احترام میں سیاہ پٹیاں بازوؤں پر باندھیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید