• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکار عمران عباس نے اپنی سُریلی آواز میں گانا سُنا کر اداکارہ صبا قمر کا دل جیت لیا۔

عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے نئے آنے والے ڈرامے ’تمہارے حُسن کے نام‘ کی شُوٹنگ کے دوران صبا قمر کو ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ گانا سنا رہے ہیں۔

ویڈیو میں صبا قمر کو دلہن بنے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ساتھ ہی گٹارسٹ علی اشعر بھی موجود ہیں۔


انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘صبح پانچ بجے تک مسلسل شُوٹنگ آپ کو تھکا سکتی ہے لیکن اگر آپ کے پاس ایک بہترین ٹیم ہو تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔‘

اداکار نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ گانے کے لیرکس میں اونچ نیچ کو نظر انداز کریں کیونکہ اتنی دیر کام کرنے کے بعد دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔

انہوں نے بالی ووڈ فلم غلام کا ایک یادگار گیت سیٹ پر سُنایا تھا۔

اداکار کی پوسٹ پر صبا قمر کے کمنٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ عمران عباس کے اس نئے ٹیلنٹ سے حیران رہ گئی ہیں۔

انہوں نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ ’کیا کمال گاتے ہیں آپ۔‘

واضح رہے کہ  صبا قمر اور عمران عباس پہلی مرتبہ رومانوی  ڈرامہ سیریل ’تمہارے حسن کے نام‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

تازہ ترین