ملتانی آم کی دو سو سے زائد اقسام کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کے لئے ملتان میں تین روزہ مینگو فیسٹول سجایا گیا ہے۔
مینگو فیسٹول کا افتتاح گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مینگو کیک کاٹ کر کیا ۔
اس فیسٹول میں جنوبی پنجاب کے فارمرز نے اسٹالز لگائے اور اپنے اپنے باغات کی بہترین ورائٹیز کو نا صرف عوام میں بلکہ پوری دنیا میں روشناس کرایا۔
مینگو فیسٹول میں اسٹالز لگانے والے فارمرز کا کہناتھا کے اس طرح کے فیسٹولز آم کے برامد کنندگان کی توجہ اپنی طرف کھینچنے میں کامیاب ہوتے ہیں جس سے انہیں اپنی فصل کے بہتر ریٹس ملتے ہیں یہی وجہ ہے کے اس سال آم کی برامدات کا ہدف وقت سے پہلے ہی حاصل کر لیا گیا ہے ۔