• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( آن لائن ) انٹر بینک میں پیرکو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 159.10 روپے سے بڑھ کر 159.30 روپے اور قیمت فروخت 159.20 روپے سے بڑھ کر 159.40 روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 159 . 40 روپے اور قیمت فروخت 159.70 روپے پر برقرار رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں 60 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت خرید 187 روپے سے گھٹ کر 186.50 روپے اور قیمت فروخت 189 روپے سے گھٹ کر188.40 روپے ہو گئی۔

تازہ ترین