• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کے 14 افسران نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو کے گریڈ20 کے 14افسران کو نیشنل مینجمنٹ کالج، این ایس پی پی لاہور میں 115ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے لئے نامزد کر دیا گیا۔ ان افسران میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آئی اینڈ آئی (آئی آر) اسلام آباد ظفر اقبال خان، قیصر محمود چیف ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد، عقیل احمد صدیقی کمشنر آئی آر بے نامی زون تھری کراچی، شاہ خاں ڈائریکٹر این ایس پی پی لاہور، عاصم افتخار خان ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آئی اینڈ آئی کراچی، اشتیاق احمد خان کمشنر آئی آر، آر ٹی او سیالکوٹ، شازیہ عابد کمشنر آئی آر اپیلز تھری کراچی، زبیر بلال ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی ملتان، مس شازیہ میمن چیف ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد، امجد فاروق کمشنر ایل ٹی او لاہور، قاضی افضل کمشنر آئی آر آر ٹی او ون کراچی، محمد اظہر انصاری کمشنر ایم ٹی او کراچی، صاحبزادہ عبدالمتین کمشنر آرٹی او ٹو کراچی، سجاد اکبر خان ایل ٹی او کراچی شامل ہیں۔ ان افسران سے 14جولائی تک تحریری رضامندی مانگی ہے۔ نیشنل مینجمنٹ کورس 15نومبر2021 سے 18مارچ2022 تک ہوگا۔

بزنس سے مزید