• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد کی اپیل منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عدالت عظمیٰ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر کی تقرری سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ڈاکٹر اقرار احمد کی اپیل منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم کر دیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اشرف کے حق میں فیصلہ دیا تھا جسے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے گزشتہ برس 7 دسمبر کو کیس کی سماعت کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو گزشتہ روز سنایا گیا ہے، مختصر فیصلہ جسٹس اعجاز الاحسن نے پڑھ کر سنایا۔

تازہ ترین