• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں تیز بارش کے بعد سیلاب

برلن/ زیورخ (نیوز ڈیسک)جرمنی اور سوئٹزرلینڈ میں تیز بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی۔ خبررساں اداروں کے مطابق جرمنی میں سیلاب کے باعث مکانات اور زرعی اراضی کو نقصان پہنچا۔ جرمنی کی ریاستیں نارتھ رائن ویسٹ فیلیا، سیکسنی اور باویریا بارش سے شدید متاثر ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں ایک ہزار فائر فائٹرز اور 140امدادی کارکن کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ حکام کی جانب سے ایک ہلاکت کی تصدیق کی گئی،جب کہ کئی افراد سیلاب میں بہ کر لاپتا ہوگئے۔ ادھر سوئٹزرلینڈ میں مگادینو ٹاؤن میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی،جب کہ مقامی ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمدورفت معطل کردی گئی۔
تازہ ترین