• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین کے صوبے ہنان میں ماں نے بیٹی کو عمارت کی گیلری سے گرنے سے بچالیا ، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

گیلری میں ٹہلتی لڑکی اچانک توازن کھو بیٹھی تھی اور لڑ کھراتی ہوئی عمارت سے گرنے لگی، عین وقت پر والدہ کی نظر پڑی انہوں نے فورا بیٹی کی ٹانگ پکڑ کر اسے دوسری منزل سے گرنے سے بچایا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گیلری میں پھسلن کے سبب لڑکی اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکی تھی اور گیلری سے نیچے گرنے ہی والی تھی کہ والدہ نے اسے نیچے گرنے سے بچالیا۔