• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ناصرف ایک بہترین ایتھلیٹ ہیں بلکہ ان کا ڈانس کرنے کا نیا ٹیلنٹ بھی سب کے سامنے آگیا ہے۔

ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ڈانس مووز نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔


ثانیہ نے امریکی گلوکارہ دوجا کیٹ کے گانے ’کِس می مور‘ میں ڈانس کرتے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ’میرے نام میں شامل 'A' میری زندگی میں شامل کافی چیزوں کی نمائندگی کرتا ہے۔‘

انہوں نے انگریزی  میں ’اے‘ سے شروع ہونے والے الفاظ لکھتے ہوئے بتایا کہ ان کے نام میں شامل ’اے‘ جارحیت ، خواہش ، کامیابی اور پیار  کی حیثیت رکھتا ہے۔‘

ٹینس اسٹار کے ڈانس مووز پر کمنٹ کرتے ہوئے بھارتی گلوکارہ نے کہا کہ ویڈیو کے آغاز میں ثانیہ مرزا کے ڈانس مووز نے میرا دل جیت لیا ہے۔

تازہ ترین