• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے ڈانس مووز سے سب کو حیران کردیا۔

39 سالہ کرکٹر نے احسن خان کے شو میں سونیا حسین کے ساتھ شرکت کی اور ایک گیم سیگمنٹ میں بھرپور توانائی کے ساتھ ڈانس کر کے اپنا نیا ٹیلنٹ سب کو دکھا دیا ۔

شعیب ملک کے ڈانس اسٹیپس نے جہاں ان کے مداحوں کو حیران کیا وہیں احسن خان اور سونیا حسین نے بھی حیرانی کا اظہار کیا۔

اسی شو میں احسن خان نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ وہ جلد اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں اور جلد بطور اداکار ہماری ٹی وی اسکرینز پر جلوہ افروز ہوں گے۔

شعیب ملک نے کہا کہ ابھی بطور کرکٹر بہت کچھ حاصل کرنا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی دیگر شعبوں میں بھی اپنی صلاحیتیں نکھار رہا ہوں کیونکہ زندگی میں مختلف تجربات کرتے رہنے چاہئیں۔

تازہ ترین