سرگودھا( نمائندہ جنگ)مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی یوتھ حافظ عدیل باسط گجر نے کہا ہے کہ حکومت کا نئے مالی سال کے بجٹ میں 600 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ عوام دشمن پالیسیوں کا تسلسل ثابت ہو گا ۔ حکومت وقفے وقفے سے منی بجٹ پیش کر کے پہلے ہی عوام پر عرصہ حیات تنگ کر چکی ہے ۔نئے مالی سال کے بجٹ میں نئے ٹیکسز حکومت کی غریب مکاؤ پالیسی کا مخصوص اندازہیں ۔