• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹر ریڈنگ میں تاخیر، عوام تین سو یونٹ کے بعد زائد ادائیگی پر مجبور

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) بجلی صارفین کے ساتھ ایک اور ناانصافی کرتے ہوئے میٹر ریڈنگ میں 3سے 4دن کی تاخیر کر کے عوام سےلاکھوں کروڑوں وصول کئے جانے لگے ۔ میٹر ریڈنگ میں ایک ماہ سے زیادہ کا وقفہ ڈال کر ریڈنگ کرنے سے عام صارف کا بل 300 یونٹ سے زیادہ ہو جاتا ہےجس کی وجہ سے بجلی فی یونٹ مہنگی ہو جاتی ہے اس طرح تاریخ ریڈنگ تبدیل کر کے عام صارف کا استحصال کیا جارہا ہے۔ ریڈنگ کبھی 26 اور کبھی 28 تاریخ کو کی جاتی ہے۔299 یونٹ کا بل 301 یونٹ ہونے پر 2000 تک کا فرق پڑ جاتا ہے اور یونٹ 300 سے اوپر ہوتے ہی 7 روپے والا یونٹ 12 روپے سے بڑھ جاتا ہے جبکہ 300 سے اوپر700 یونٹ تک 19 روپے55 پیسے فی یونٹ چارج کئے جاتے ہیں ۔صارفین نے وفاقی وزیر سے مطالبہ کیا ہے کہ میٹر ریڈنگ کی ایک تاریخ مقرر کی جائے ۔ ادھر میٹر ریڈنگ کرنے والوں کا موقف ہے کہ ایک ہی دن مین حلقہ کی ریڈنگ ممکن نہیں ہوتی ، دیگر وجوہات کے باعث بھی تاخیر ہو جاتی ہے۔
تازہ ترین