• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: نیٹ مائیگریشن کے تازہ اعداد وشمار جاری، رواں سال 1997 کے بعد سب کم ہجرت ہوئی، ہوم آفس

تصویر: رائٹرز۔
تصویر: رائٹرز۔

برطانیہ میں نیٹ مائیگریشن کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق جون میں ختم ہونے والے برس تک برطانیہ کی نیٹ مائیگریشن 77 ہزار رہی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ مائیگریشن برطانیہ آکر رہنے والوں اور ہجرت کرجانے والوں کا فرق بتاتا ہے، کورونا وبا کے دور کے علاوہ 1997 کے بعد نیٹ مائیگریشن کی یہ تعداد سب سے کم ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر تعلیم، روزگار یا تربیت نہ لینے والے نوجوانوں کی تعداد 959,000 رہی۔ دی آفس فار بجٹ رسپانسیبلٹی کے مطابق  آئندہ برسوں میں نیٹ مائیگریشن کمی کے بعد 2030 سے بڑھنا شروع ہوگی۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے گزشتہ ماہ مجوزہ امیگریشن قواعد کا منصوبہ دیا تھا، 50 ہزار پاؤنڈ سے کم کمانے والے تارک وطن کو غیر معینہ قیام کی اجازت کاحق پانچ سے بڑھاکر دس، برس کیا گیا تھا۔

دریں اثنا ہوم آفس نے اسائلم اور ویزا کے اعداد و شمار بھی جاری کردیے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ستمبر تک 12 ماہ میں پناہ کی درخواست دینے والوں میں ایک تہائی کمی واقع ہوئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 74,000 ہزار افراد نے پناہ کی درخواست دی جو گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 33 فیصد کم ہے، ہوم آفس کے مطابق کمی کی بڑی وجہ غیر قانونی راستوں سے آنے والوں کی درخواستوں میں کمی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی شہریت کے حصول کیلئے درخواست دینے والوں کی تعداد 320,000 کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچی، شہریت کیلئے درخواست دینے والوں کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ رہی۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی شہریت حاصل کرنے والوں کی تعداد 10 فیصد اضافے کے ساتھ 265,000 ہوگئی، برطانوی شہریت حاصل کرنے والوں میں بھارتی اور پاکستانی سرفہرست رہے۔

برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود کے مطابق یہ سب اتفاقاً نہیں ہوا، اس کیلئےحکومت نے اقدامات کیے، انکا مزید کہنا تھا کہ نیٹ مائیگریشن کو سابقہ دور میں اس کی پیک سے 92 فیصد کم کرکے77 ہزار پر لے آئے۔

ہوم سیکریٹری شبانہ محمود کے مطابق اصلاحات سے منصفانہ امیگریشن نظام بنائیں گے، جس میں حصہ ڈالنے والوں کو صلہ ملے گا۔

ہوم آفس کے مطابق 93 ہزار پناہ طلب کرنے والوں کو اسائلم سپورٹ دی جا رہی ہے، جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 16 فیصد کم ہے، 1195رہائشی سہولت حاصل کرنے والوں کو سابق فوجی اڈوں پر رکھا گیا ہے۔ رواں برس مجموعی طور پر 52 اسائلم ہوٹلوں کو بند کیا، اب صرف 140 زیر استعمال ہیں۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیبر حکومت نے موجودہ پارلیمنٹ کے اختتام تک تمام اسائلم ہوٹلوں کو بند کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید