• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار کا 11 کروڑ افراد کے مفت علاج کا اعلان


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 31 دسمبر تک 11 کروڑ افراد مفت علاج کرواسکیں گے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبائی حکومت نے شعبہ صحت میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی شعبہ صحت میں اصلاحات کا مقصد عوام کو معیاری طبی سہولیات دینا ہے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے 3 برس میں صحت کے مجموعی بجٹ میں 118 فیصد اضافہ کیا ہے۔

تازہ ترین