• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اداکارہ بھی عائزہ خان کی خوبصورتی کی مداح

پاکستان کی سرِفہرست کی اداکارہ عائزہ جو آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور اپنے سپر ہٹ ڈراموں اور حسین فوٹو شوٹ کے ذریعے مداحوں کی آنکھوں کا تارا اور دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی ہیں اب ان کی خوبصورتی کی امریکا میں بھی تعریفیں ہونے لگی ہیں۔

انسٹا گرام پر 9.5ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان کچھ عرصہ قبل ایک خاموش طبع اداکارہ تھیں مگر اب وہ ٹاک شوز میں شرکت کرنے سمیت سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آتی ہیں۔

عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی خوبصور ت بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئرکی ہے ، جس میں وہ مغربی لباس پہنے نظر آرہی ہیں۔


اداکارہ کی اس تصویر کو جہاں ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔

وہیں ان کی اس تصویر پر امریکی اداکارہ سمانتھا اسٹیفن نے بھی اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

تازہ ترین