• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس اعوان ترجمانی سے استعفے کی بجائے خود پی پی 38 سے الیکشن لڑتیں، عظمیٰ بخاری

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فردوس اعوان ترجمانی سے استعفیٰ دینے کی بجائے خود پی پی 38 سے الیکشن لڑتیں، گھر بیٹھ کر ٹارزن نا بنتیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ فردوس امجد خود کو خواہ مخواہ تیس مار خان سمجھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترجمانی سے استعفیٰ دینے کی بجائے خود پی پی 38 سے الیکشن لڑتیں، گھر بیٹھ کے ٹارزن نا بنتیں۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عثمان ڈار اور فردوس امجد نے جو گل ڈسکہ میں کھلائے وہی سیالکوٹ میں کھلانے کا پروگرام ہے۔

ن لیگ پنجاب کی ترجمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پی پی 38 میں ایک پیسے والا بچونگڑا کھڑا کردیا ہے، وہ کسی سرکاری شخصیت کا داماد بھی بتایا جاتا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ فردوس امجد اس کے پیچھے نہیں چھپ سکتیں، باجی حوصلہ کرکے میدان میں آتیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آپ کی غلط فہمی ہے جو سمجھتی ہیں کہ آپ الیکشن الٹادیں گی، ذلت اور شرمندگی اس ٹولے کا مقدربن چکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید