• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے سجل علی کو سب سے خوبصورت قرار دیدیا

کراچی (آئی این پی) بھارت کی معروف اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ خوبرو اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔گزشتہ روز سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ نے چشمہ پہنا ہوا ہے اور نیلے رنگ کی جینز والی جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہیں۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں سجل علی کے چہرے پر ہمیشہ والی معصومیت موجود ہے اور وہ بےحد خوبصورت لگ رہی ہیں۔سجل علی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ جو ادھوری سی بات باقی ہے۔اداکارہ کی اس تصویر پر جہاں ان کے مداحوں اور پاکستانی فنکاروں نے تعریف کے پل باندھے تو وہیں سرحد کے اس پار یعنی بھارت کی معروف اداکارہ و ماڈل سونم باجوہ نے سجل علی کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے خوبصورت۔ بھارتی اداکارہ کے اس محبت بھرے کمنٹ کو سجل سمیت پاکستانی صارفین کی جانب سے لائک کیا جارہا ہے۔دوسری جانب منشا پاشا اور نور ظفر نے سجل کی تصویر پر انہیں کیوٹ قرار دیا۔

تازہ ترین