• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان وزارتِ دفاع کا 233 طالبان کی ہلاکت کا دعویٰ

افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور افغان فورسز میں جھڑپیں جاری ہیں۔

افغان وزارت دفاع نے افغان فورسز کے آپریشن میں 233 طالبان کی ہلاکت اور صوبے سمنگان کے ضلع درہ صوف کا قبضہ طالبان سے واپس لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان عید کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان نہ ہوسکا، دوحہ مذاکرات کسی واضح پیش رفت کے بغیر ختم ہوگئے۔

فریقین نے تنازع کے حل تک پہنچنے کے لیے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

علاوہ ازیں امریکا نے طالبان سے افغانستان میں پُرتشدد کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین