پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مزید 37 افراد انتقال کرگئے ہیں، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے۔
سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں اضافہ جاری ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 848 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 49 ہزار 929 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 532 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 21 ہزار 95 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار 805 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 54 لاکھ 84 ہزار 282 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 13 ہزار 82 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 27 لاکھ 35 ہزار 993 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 58 ہزار 176 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 737ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 51 ہزار مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 892 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 40 ہزار 962 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 391 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 84 ہزار 842 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 787 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 29 ہزار 190مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 319 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 192مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 602 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 7 ہزار 510 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 120 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔