وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے۔
اسد عمر نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کورونا ویکسین سے متعلق کہا ہے کہ کل پہلی دفعہ پاکستان میں ایک دن میں 6 لاکھ سے زیادہ ویکسینیشن کی گئی، ویکسینیشن کی بڑھتی ہوئی تعداد حوصلہ افزا ہے۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ ویکسینیشن میں اور تیزی لانے کی ضرورت ہے تا کہ سماجی اور معاشی پابندیاں ختم کی جا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک آبادی کا بڑا حصہ ویکسین نہیں لگواتا پابندیاں ناگزیر ہیں۔