• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کورونا سے اموات سرکاری اعداد و شمار سے 10 گنا زیادہ ہوسکتی ہیں، امریکی محققین


امریکی تحقیقاتی گروپ کی بھارت میں کورونا وائرس سے اموات پر تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں اس عالمی وبا سےاموات موجودہ اعداد و شمار سے 10 گنا زیادہ ہوسکتی ہیں۔

نئی دلی سے جاری رپورٹ کے مطابق تحقیق میں رواں سال جون سے اموات کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں کورونا سے اموات کی تعداد 3.4 سے 4.7 ملین تک ہوسکتی ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کورونا سے اموات کی تعداد کئی ملین تک ہوسکتی ہے۔ کورونا سے ہونے والی حالیہ اموات تقسیم کے بعد اب تک کا سب سے بڑا انسانی المیہ ہے۔

امریکی محققین کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کیساتھ اموات کی تعداد کا تخمینہ کرنا مشکل تھا۔ تمام تخمینے بتاتے ہیں کہ بھارت میں کورونا سے اموات کی تعداد سرکاری گنتی سے کہیں زیادہ ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق بھارت میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے 4 لاکھ 14 ہزار اموات ہوئی ہیں۔

تازہ ترین