• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی پیداواراورفروخت میں گزشتہ مالی سال کے دوران پیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ہواہے۔آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال2021 کے دوران ملک میں 50,486 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداوارریکارڈکی گئی جو مالی سال 2020کے مقابلہ میں 54.82 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2020 میں ملک میں 32,608 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔جون 2021 میں ملک میں 5,054 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداوارہوئی جو گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 25.09 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ سال جون میں ملک میں 4,040 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادو شمارکے مطابق مالی سال2021 کے دوران ملک میں50,685 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو پیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں 54.87 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2020 میں ملک میں 32,727یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ہوئی تھی۔جون 2021میں ملک میں 5,018 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ سال جون کے 5,314یونٹس کے مقابلہ میں 5.89 فیصدکم ہے۔ ان میں فئیٹ، میسی فرگوسن اوراورآورئنٹ آئی ایم ٹی کے ٹریکٹرز شامل ہیں۔

تازہ ترین