• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رعنا لیاقت کالج کی ریٹائرڈ پرنسپل کا چارج چھوڑنے سے انکار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت علی خاں کالج آف ہوم اکنامکس میں ریٹائر ہونے والی پرنسپل نے عہدے کا چارج چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہوم اکنامکس کی تعلیم کے حوالے سے ملک کے سب سے بڑے ادارے گورنمنٹ رعنالیاقت علی خان کالج آف ہوم اکنامکس کی گزشتہ روز ریٹائر ہونے والی پرنسپل پروفیسر فہیمہ فاطمہ نے کالج پرنسپل کا چارج نہیں چھوڑا اور کالج کے عملے سے یہ کہہ کر روانہ ہوگئیں کہ عید کے بعد بھی میں ہی پرنسپل کی حیثیت سے کام کرونگی کیونکہ ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالباری انڈھڑ نے مجھے ہدایت دی ہے کہ میں کئی روز تک پرنسپل کا چارج اپنے پاس رکھتے ہوئے اپنا کام جاری رکھوں۔ جنگ نے جب ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالباری انڈھڑ سے اس بارے میں بات کی تو انہوں نے بات سنے کے بعد فون کاٹ دیا اور پھر فون نہیں اٹھایا۔ کالج ذرائع کے مطابق اس کالج میں کچھ عرصے پہلے ٹرانسفر ہوکر آنے والی گریڈ بیس کی نباتیات کی پروفیسر پرنسپل شپ لینے کی خواہشمند ہیں جبکہ کالج اساتذہ اور عملے کا مؤقف ہے کہ یہ کالج چونکہ ایک تسلیم شدہ پروفیشنل کالج ہے اور یونیورسٹی کوڈ کے مطابق اس کالج کی پرنسپل صرف ہوم اکنامکس کی استاد ہی بن سکتی ہیں نیز کالج کی ʼایس این ای کے مطابق اس کالج کی پرنسپل کی منظور شدہ پوسٹ گریڈ 19کی ہے اور کالج میں ہوم اکنامکس کی گریڈ 19کی ایسوسی ایٹ پروفیسرز موجود ہیں۔

تازہ ترین