• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قربانی کا جذبہ عالمگیر حیثیت کا حامل ہے اور کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتی جب تک اس میں قربانی کا جذبہ نہ ہو۔

 وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عید الاضحٰی کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم اور عالمِ اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری معیشت درست سمت پر آچکی ہے اور حکومتی اقدامات کے نتیجے میں معاشی اعداد وشمار حوصلہ افزا ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ مختلف اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہو گا۔

عمران خان نے  مزید کہا کہ ان شاءاللّہ! قوم کا سر اقوام عالم کے سامنے فخر سے بلند ہوگا۔

آخر میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان پائندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دُنیا کے کئی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

تازہ ترین