• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی جے پی کا جناح ہاؤس ممبئی کو کلچرل سینٹر میں تبدیل کرنے کا زور

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ممبئی یونٹ نے وزیر داخلہ امت شاہ پر زور دیا ہے کہ وہ ممبئی میں موجود بانی پاکستان قائدِاعظم محمد علی جناح کے تاریخی ’جناح ہاؤس‘ کو ساؤتھ ایشیا سینٹر فار آرٹس اینڈ کلچر (ایس اے سی اے سی) میں تبدیل کریں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی ممبئی چیف نے وزیر داخلہ کو دہلی میں اس حوالے سے ایک یادداشت جمع کروائی ہے۔ 

خیال رہے کہ بھارتی حکومت وہاں موجود ایسی 9 ہزار 280 جائیدادیں فروخت کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے جن کے مالکان نے 1947 میں آزادی کے بعد پاکستان میں رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

بی جے پی ممبئی چیف نے میڈیا کو بتایا کہ انھوں نے نئی دہلی میں امیت شاہ سے ملاقات کی ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ ممبئی میں موجود جناح ہاؤس کو ایس اے سی اے سی میں تبدیل کردیں۔

تازہ ترین