• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکست کے خوف سے جعلی راجکماری حواس کھو بیٹھی ہے، فردوس عاشق


وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے عید کے موقع پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پر سخت تنقید کی گئی ہے ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جعلی راجکماری بغض عمران میں اندھی ہوچکی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے لکھا ہے کہ شکست کے خوف سے جعلی راجکماری حواس کھو بیٹھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لٹو پھٹو خاندان کی بہروپیہ آزاد کشمیر میں اپنی حکومتی کارکردگی بتائیں۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کشمیرمیں ترقی و خوشحالی کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، کشمیرکپتان کا ہوچکا ہے، جس راجکماری کا اپنا چچاساتھ نہیں کشمیری کیوں اس کا ساتھ دیں گے؟۔

اُن کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں مافیا کو عبرتناک شکست ملی، کشمیری بھی کرپٹ جماعتوں کو مسترد کر دیں گے۔

تازہ ترین