پاکستان نوجوان نسل کے ہر دلعزیز گلوکار عاصم اظہر نے بکرا عید کے موقع پر اپنے بکروں کے ساتھ ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کر کے سب کے دل جیت لیے ہیں۔
عاصم اظہر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بکروں کے ساتھ اٹھکھیلیاں کرتے اور کھیلتے نظر آ رہے ہیں ۔
عاصم اظہر کی جانب سے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں مشہور پاکستانی گانا گانا ’میرا یارا تیری یاریاں‘ بھی لکھا گیا ہے ۔
عاصم اظہر اپنے بکروں کے ساتھ خوب پیار کرنے، انہیں گھمانے اور اُن کے ساتھ تصویریں ویڈیوز بنانے میں مصروف ہیں کہ اس دوران بکروں کا مالک آتا ہے اور اُن سے اپنے بکرے لے جاتا ہے ۔
عاصم اظہر کا اس دوران منہ سا بن جاتا ہے اور وہ اداس ہو کر بیٹھ جاتے ہیں۔
عاصم اظہر کی اس ویڈیو پر اُن کے مداح خوب قہقہے لگا رہے ہیں، کچھ گھنٹوں قبل شیئر کی عاصم اظہر کی اس ویڈیو پر لاکھوں لائیکس بھی آ چکے ہیں۔
دوسری جانب عاصم اظہر کی جانب سے اپنی والدہ کے ساتھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں و فالوورز کو عید کی مبارک باد دی گئی ہے۔