• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جتنی محنت کریں گے اتنی ہی کامیابی ملے گی، فیروز خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے مداحوں کو کامیابی حاصل کرنے کے لیے محنت کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

اداکار فیروز خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی ویڈیوشیئر کی ہے، اس ویڈیو میں وہ رات کے وقت سڑک پر رننگ کرتے ہوئےنظر آرہے ہیں ۔

انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ اتنی ہی بڑی کامیابی حاصل کرتے ہیں جتنی آپ محنت کرتے ہیں۔‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’تو جب سب سو رہے ہوں تو آپ ٹریننگ کریں۔‘

خیال رہے کہ اس وقت اداکار فیروز خان جیو ٹی وی سے نشر ہونے والی مقبول ڈرامہ سیریزو ’خُدا اور محبت 3‘ میں اداکارہ اقراء عزیز کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین