• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان امر صالح جیسے دغابازوں کا نہیں، بہادروں کا ہے: فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا افغان نائب صدر امر اللّٰہ صالح سے مخاطب ہوتے ہوئے کہنا ہے کہ افغانستان آپ جیسے دغابازوں کا نہیں بلکہ بہادر افغانوں کا ہے۔

یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے افغان نائب صدر امر اللّٰہ صالح کے بیان پر اپنے ردِ عمل کے اظہار میں کہی ہے۔

انہوں نے افغان نائب صدر سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا ہے کہ آپ جیسے مٹھی بھر لوگوں کی افغانستان اور خطے میں دل چسپی کم ہی ہے۔

فواد چوہدری نے امر اللّٰہ صالح سے یہ بھی کہا ہے کہ آپ صرف ایک مردار خور ہیں جو وقت آنے پر محفوظ مقام منتقل ہو جائیں گے۔

تازہ ترین