• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاسوسی سے متعلق رپورٹ پر شدید تحفظات ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی جاسوسی سے متعلق رپورٹ پر شدید تحفظات ہیں۔ 

خیال رہے کہ غیر ملکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے اسرائیلی سافٹ ویئر پیگسس کی مدد سے فونز کو ہیک کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اس میں وزیراعظم عمران خان اور مختلف ممالک کے سربراہان سمیت تقریباً 50 ہزار سے زائد لوگوں کا فون نمبر شامل ہے۔

موبائل فون ہیکنگ پر ردِ عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ برطانوی اخبار میں جاسوسی سے متعلق رپورٹ پر شدید تحفظات ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی سافٹ ویئر صحافیوں اور سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مودی حکومت کی غیر اخلاقی پالیسیوں نے بھارت اور خطے کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

تازہ ترین