• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں کوئی مشہور شخصیت نہیں ہوں: رابی پیرزادہ کا صارف کو جواب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پر ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب مشہور شخصیت نہیں بلکہ ایک عام انسان ہیں۔

حال ہی میں رابی پیرزادہ نے مائیکر بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کیں جن میں وہ پینٹنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرے لیے پہاڑی علاقوں میں پینٹنگ کرنا بہت آسان ہے کیونکہ میں وہاں حمد، نعت پڑھتے ہوئے پینٹنگ کرتی ہوں اور وہاں قُدرت کے حسین مناظر سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔‘

اُنہوں نے بتایا کہ ’میری یہ تصویر پہاڑی علاقے کے ایک مقامی بچے نے لی ہے۔‘

سابقہ گلوکارہ کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’آپ مشہور شخصیت تھیں، ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گی۔‘

صارف کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے رابی پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’نہیں! میں اب مشہور شخصیت نہیں بلکہ ایک عام انسان ہوں۔‘

رابی پیرزادہ نے لکھا کہ ’میں صرف اللّہ کی بندی ہوں اور اس کی عبادت کرتی ہوں۔‘

سابقہ گلوکارہ نے مزید لکھا کہ ’ہمارے نبی ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنا اور انسانیت کی خدمت کرنا میرا فرض ہے۔‘

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے سال 2019 میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گُزارنے کا فیصلہ کیا۔

رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعۂ معاش بنالیا ہے، اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔

تازہ ترین