• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں دنیا کی تیز ترین ٹرین کا آغاز، سفر نصف وقت میں طے ہوگا

بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین نے 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی دنیا کی تیز ترین ٹرین کا آغاز کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز چین نے دنیا کی تیز ترین مسافر ٹرین (maglev train) کا آغاز کیا ۔ٹرین کا آغاز مشرقی چین کے صوبے شینڈونگ کے ساحلی شہر کنگڈاؤ سے کیا گیا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق اس ٹرین کے ذریعے بیجنگ اور شنگھائی کے درمیان کا سفر جو 5 گھنٹوں پر محیط تھا وہ کم ہوکر ڈھائی گھنٹے کا رہ گیا ہے۔چین ریلوے رولنگ اسٹاک کارپوریشن کے مطابق دنیا کی تیز ترین ٹرین چین کی تیار کردہ ہے جس کی تیاری نے ریل آف ٹرانزٹ کے شعبے میں ملک کی جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی کامیابی کی نشاندہی کی ہے۔
یورپ سے سے مزید