• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں نے عید پرمثالی کام کیا،میاں محمود الرشید

لاہو(خصوصی رپورٹر)وزیربلدیات پنجاب میاں محمودالرشید نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے تینوں دن محکمہ بلدیات اورصوبے کی تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں نے صفائی کے حوالے سے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ و بطور وزیرخود لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا اور فیصل آباد میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نور الامین مینگل اور سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر بھی پریس کانفرنس کے دوران موجود تھے۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے کہا کہ صوبے میں ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن سے زائد آلائشیں اٹھائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کے تینوں روز محکمہ بلدیات کے71000 ورکرز فیلڈ میں تھے ۔پریس کانفرنس میں ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ مس کوثر، ڈی جی لوکل گورنمنٹ سائرہ رشیداوردیگر حکام بھی موجودتھے-
لاہور سے مزید