• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے عوام کو مشکلات کا سامنا

پشاور ( لیڈی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں عید الضحیٰ کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش سے عوام کو امد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم ٹیکسی اور رکشہ ڈارئیوران نے کرایوں میں اضافہ کر کے مزید عوام کی مشکلات بڑھا دیںدوسری جانب بی ار ٹی سروس تو کھلی رہی تاہم اسمیں رش بھی زیادہ تھا اور کورونا ایس او پیز پر کوئی عمل درامد نہیں ہو اپبلک ٹرانسپورٹ کو عید کے دنوں میں بند کرنا حکومت کا غلط فیصلہ تھا اگر کورونا کیسز کو اس سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے تو پھر بی ار ٹی میں تو زیادہ رش ہوتا ہے اسے کیوں بند نہیں کیا گیا۔
تازہ ترین