• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین کی نازیبا گفتگو کا جواب دینے کی ضرورت نہیں، جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی نازیبا گفتگو کا جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ 

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ علی امین نے نازیبا گفتگو کی، اس کا جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیم ایسی ہی ہوسکتی ہے۔

کشمیر انتخابات پر بات کرتے ہوئے جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کا الیکشن عوام جیت چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ انتخابی نتیجہ بدلنے کی کوشش کی گئی تو خوفناک نتائج نکلیں گے۔

تازہ ترین