• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان کی وجہ سے بولی وڈ کیریئر آسانی سے شروع ہوا، ہمیش ریشمیا

ممبئی (این این آئی) بولی وڈ کے معروف کمپوزر، اداکار اور رئیلٹی شو جج ہمیش ریشمیا نے کہا ہے کہ بولی وڈ سپرا سٹار سلمان خان اور ان کے خاندان کی وجہ سے ان کا بولی وڈ کیریئر باآسانی شروع ہوا۔نے اس حوالے سے ایک مرتبہ انہوں نے کہا تھا کہ بولی وڈ میں صورتحال اپنے حق میں کرنے کے لیے آپ کو کسی ایک کیمپ سے جڑنا یا تعلق رکھنا ہوتا ہے، اس سے آپ بآسانی وہاں آگے بڑھ سکتے ہیں۔اس سلسلے میں انھوں نے سلمان خان اور ان کے خاندان کی مدد کو سراہا، اور کہا کہ اس مدد کی وجہ سے انھیں زیادہ جدوجہد نہیں کرنا پڑی۔انھوں نے پہلی کامیابی اس وقت حاصل کی جب 1998 میں دو گیت ʼپیار کیا تو ڈرنا کیاʼ کے لیے کمپوز کیے۔ہمیش نے سلمان خان کے ساتھ کافی پروجیکٹس کیے جن میں تیرے نام، میں نے پیار کیوں کیا اور باڈی گارڈ شامل ہیں۔

تازہ ترین