• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حب : جو ضلع کما کر دیتا ہے، بنیادی سہولتیں اس کا حق، جام کمال

حب(نامہ نگار )جو ضلع ہمیں کما کر دیتا ہے سب سے پہلے بنیادی سہولیات اس ضلع کا حق ہے، آج کے بلوچستانی کو کوئی ورغلا نہیں سکتا،حب شہر کی بلوچستان کے لئے بڑی اہمیت ہے،آج کا راستہ ہمیں 20 سے 25 سال پہلے اپنانا چاہیے تھا،حب جتنا بڑا شہر بن رہا ہے اس کی ضرورتیں بھی بڑھ رہی ہیںان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ بلوچستان جام میر کمال خان نے لیڈا کے سبزازار پر علاقائی معتبرین اور قائلی عمائدین سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حب بلوچستان کا سب سے بڑا صنعتی شہر ہے اور حب کا صنعتی ایریہ ایسا نہیں بناجیسا بننا چاہیے تھاانہوں نے کہا کہ حب شہر کی بلوچستان کے لئے بڑی اہمیت ہے اورحب جتنا بڑا شہر بن رہا ہے اس کی ضرورتیں بھی بڑھ رہی ہیںانہوں نے کہا کہ حب شہر پورے بلوچستان کا شہر ہے اوراس شہر کے مسائل کو حل کرناہے انہوں نے کہا کہ جو اضلاع ہمیں کما کر دیتا ہے سب سے پہلے بنیادی سہولیات اس ضلع کا حق ہے آج کا راستہ ہمیں 20 سے 25 سال پہلے اپنانا چاہیے تھا انہوں نے پڑھے لکھے بلوچستان کے عوام کے لئے کہا کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے آج کے بلوچستانی کو کوئی ورغلا نہیں سکتا انہوں نے کہا کہ غزوہ بلوچستان کے نام پرلوگوں کو کتنا بہکایا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے وفاق سے 600 ارب روپے لاچکے ہیں اور کوئٹہ میں تیس ارب روپے کی لاگت سے منصوبے بنا رہے ہیںانہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جاکر پی ایس ڈی پی رکوانے سے ایک عام بلوچستانی متاثر ہوتا ہے کیونکہ پی ایس ڈی پی بلوچستان کے عام عوام کی سہولتوں کی ترجمانی کرتا ہے انہوں نے بلوچستان کی دیگرسیاسی پارٹیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سیاسی پارٹیاں دو سال اپنی لیڈر شپس کو پابند کریںتاکہ موجودہ حکومت کے ترقیاتی کاموں میںحائل افرادترقی کی راہ میں رکاوٹ نہ بنیں،اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی عہدیداران وکارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، سیکورٹی کے خاص انتظامات بھی دیکھنے میں آئے۔

سندھ بھر سے سے مزید