• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکردو ایئر پورٹ ہمالیائی ریجن کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں شامل، ایک دن میں چھ پروازوں کی آمد و روانگی

اسکردو( نثار عباس/ نامہ نگار) اسکردو ایئر پورٹ ہمالیائی ریجن کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں شامل ہوگیا، ہفتے کے روز ملک کے مختلف شہروں سے قومی ائر لائن کی چھ پروازیں سیاحوں کو لے کراسکردو پہنچیں جہاںایئر پورٹ کے عملے نے چھ آمد اور چھ روانگی کی فلائٹس کے مسافروں کو سہولیات فراہم کیں، ہفتے کے روز کراچی، سیالکوٹ، لاہور اور فیصل آباد سے ایک ایک جبکہ اسلام آباد سے دو پروازیں ایک ہزار سے زائد مسافروں کو لے کر پہنچیں جبکہ اتنےہی مسافروں کو لے کر یہ پروازیں ان شہروں کو روانہ ہوئیں۔سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے اس موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائیڈ پر وزیر ہوابازی، وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔

تازہ ترین