• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلحہ کی پرفارمنس پر پی سی بی بھی خوش، حوصلہ افزائی کیلئے پیغام بھی دیا


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی حوصلہ افزائی کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر  پر پی سی بی نے طلحہ طالب کی پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تحریر کیا "وہ گرا، پھر اٹھ کھڑا ہوا اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔"

کرکٹ بورڈ نے کہا کہ طلحہ طالب، آپ نے شاندار کوشش کی۔

خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ کے کھیل میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے طلحہ طالب میڈل تو نہ جیت سکے لیکن عدم سہولیات کے باوجود ایونٹ میں شاندار پرفارمنس دکھا کر قوم کے دل جیت لیے۔

جدید سہولتوں سے محروم پاکستانی ویٹ لفٹر نے سہولتوں سے مزین ممالک کے کھلاڑیوں کا خوب مقابلہ کیا۔

طلحہ طالب صرف دو کلو کے فرق سے میڈل جیتنے سے محروم رہے، انہوں نے اسنیچ میں 150 کلو اور کلین اینڈ جرک میں 170 کلو وزن اُٹھایا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید