• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا قربانی کی کھالیں دینے پر اہل کراچی سے اظہار شکریہ

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے عید الاضحٰی میں جماعت اسلامی اور الخدمت کو قربانی کی کھالیں دینے پر اہل کراچی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال کھالوں میں بڑی تعداد میں اضافہ کراچی کے عوام کا جماعت اسلامی اور الخدمت پر اعتماد کا مظہر ہے،ہر سال کی طرح امسال بھی کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی اور الخدمت کے تحت اجتماعی قربانی میں بڑی تعداد میں حصہ لیا اور اس سال بھی شہر بھر میں الخدمت کے تحت بڑے پیمانے پر اجتماعی قربانی کی گئی، جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے عید الاضحیٰ کے تینوں روز کھالیں جمع کیں، قربانی کی کھالوں اور دیگر عطیات سے حاصل ہونے والی رقم سے ہی غریب اور نادار لوگوں کی مدد اور خدمت کرتی ہے۔

تازہ ترین