• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت علی جتوئی سے ناہید عباسی اور ڈاکٹر صفدر عباسی کی ملاقات

میہڑ (نامہ نگار)میہڑ کے قریب گاوں بیٹو جتوئی میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی سے ناہید عباسی اور سابقہ سینیٹر ڈاکٹر صفدر عباسی نے ملاقات کی اور سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، لیاقت علی جتوئی نے میڈیا سے بات چیتکرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی صورتحال خراب ہے، فنڈز ہڑپ کرکے سندھ کے شہروں کو کھنڈر بنایا گیا ہے،گورکھہ ہل پر ترقیاتی کام کے نام پر 22 ارب روپے کے فنڈز خورد برد کیئے گئے ہیں ، جن کی تحقیقات ہونی چاہئے ، سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے ،دادو ضلعے میں رائیس کینال سمیت درجنوں کینالوں میں زرعی زمینوں کی آبادی کیلئے پانی نہیں ہے۔

تازہ ترین