• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمپیوٹر کارکردگی بہتر، دیرپا بنانے کے چند آسان طریقے

آصف احمد، ملیر، کراچی

اگر کمپیوٹر کا خیال نہ رکھا جائے، تو کبھی ونڈوکرپٹ ہوجاتی ہے، تو کبھی رفتارسُست پڑجاتی ہے اور بار بار ہارڈوئیر شاپس پر جانے کی نوبت پیش آتی ہے ۔ ذیل میں کمپیوٹر کی کارکردگی بہتر اور دیرپا بنانےکے چند آسان طریقے درج کیے جارہے ہیں۔

٭سال میں ایک بار کمپیوٹر کھول کر بِلور مشین سے صفائی کریں۔ اس طرح اس کی رفتار تیز ہو جائے گی۔

٭کمپیوٹر صاف کرتے رہنے سے یہ جلد گرم (ہیٹ اَپ) ہوتا ہے، نہ ڈیوائسز ناکارہ ہوتی ہیں اور نہ ہی بار بار ونڈوز کرپٹ ہوتی ہیں۔

٭اگر آپ کے پاس پینٹیم فور کمپیوٹر ہے، تو اس میں ونڈوز7اسٹال کرنے سے اس کی فریکوینسی مزید تیز ہو جائے گی۔

٭کوئی بھی ونڈوز انسٹال کرنے سے قبل Boot کر لیں،تاکہ جلد کرپٹ نہ ہوں۔

٭اپنا کمپیوٹر ایسی جگہ رکھیں، جہاں ہوا کی آمدو رفت ہو۔ یا پھر جب کمپیوٹر استعمال کریں، تو اس کے قریب پیڈیسٹل فین چلا دیں۔ اس طرح کمپیوٹر زیادہ استعمال کے باوجود بھی ہیٹ اَپ نہیں ہو گا۔

٭کمپیوٹر کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ہمیشہ اچھی کوالٹی کے ڈیوائسز اور یو ایس بی وغیرہ استعمال کریں۔

٭کمپیوٹر میں ریم (Ram) کی اسپیڈ بڑھانے سے کمپیوٹر کی اپنی رفتار مزید تیز ہو جاتی ہے۔

٭ریم ہمیشہ اپنے کمپیوٹر کے مطابق لگائیں۔ اگر فریکوینسی کم ہو گی، تو بار بار ہینگ ہو گا۔

٭کمپیوٹر پر کوئی کام کرنے کے لیے یا فلمیں وغیرہ دیکھنے کے لیے ڈی وی ڈی یا سی ڈی کے بجائے یو ایس بی کا استعمال زیادہ بہتر رہتا ہے۔

٭ کمپیوٹر میں سسٹم بورڈ کے پیچھے یو ایس بی لگانے سے اجتناب کریں اور یو ایس بی ہب کا، یعنی ایسا بورڈ، جس پر کئی یو ایس بی پلگ ہوتے ہیں، استعمال کریں۔

تازہ ترین