• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند ماہ قبل دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل استاد اب ارب پتی بھی نہ رہا

چینی میں نجی تعلیمی سیکٹر سے وابستہ لیری چین نامی شخص کچھ ماہ قبل دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل تھا جو ارب پتی بھی نہ رہا۔ 

چین کی جانب سے حال ہی میں ان کمپنیوں سے متعلق نئے ضابطے جاری کیے گئے ہیں جو اپنا منافع بنانے کے لیے اسکول کا نصاب پڑھاتے ہیں۔ 

تاہم جیسے ہی چین کی جانب سے یہ کریک ڈاؤن کیا گیا تو چند ماہ قبل دنیا کے امیر ترین شخصیت رہنے والے لیری چین اب ارب پتی بھی نہ رہے۔ 

بلوم برگ انڈیکس کے مطابق لیری کی کمپنی گواٹو ٹیچڈو ان کارپوریشن کی مالیت اب صرف 33 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ 

نیویارک اسٹاک مارکیٹ میں ان کی کمپنی کے شیئرز کی قدر صرف ایک ہی دن میں دوتہائی سے زیادہ تقریباً 56 فیصد تک کم ہوگئی۔ 

رپورٹس کے مطابق صرف رواں سال کے دوران لیری چین کی کمپنی کی دولت میں 15 ارب ڈالر کی کمپنی آئی ہے۔ 

دوسری جانب نئے ضابطے کے بعد اپنے بیان میں لیری چین کا کہنا تھا کہ وہ ان ریگولیشنز کی تعمیل کریں گے اور اپنی سماجی ذمہ داری نبھائیں گے۔ 

تازہ ترین