• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسمین راشد کی نواز شریف کو پنجاب میں اچھے علاج کی پیشکش


وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پاکستان میں اچھے سے اچھا علاج ممکن ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپس آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے حالات بہت بہتر کردیے ہیں اور پاکستان میں اچھے سے اچھا علاج ممکن ہے۔

وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ بیرون ملک اگر آپ کا علاج نہیں ہورہا تو آئیں ہم آپ کا علاج یہاں کرادیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ لاہور اور کئی شہروں میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح بڑھ رہی ہے، 4 اگست تک 18 سال سے زائد کے 40 فیصد افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔

تازہ ترین