• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری عوام نے مسلم لیگ ن کے بیانیے کو مسترد کردیا

بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ ) تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ ن کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے اور کشمیریوں کے سفیر وزیراعظم عمران خان اور قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت پر بھرپور اظہار اعتماد کیا ہے، اب کشمیر کے فیصلے کشمیر میں ہی ہوں گے اور وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوامی مسائل کو حل اور میرٹ کو بحال کیا جائے گا۔قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، ایم ایل اے چوہدری ارشد حسین اور تحریک انصاف کے دیگر امیدواروں کے آزاد کشمیر الیکشن میں کامیاب ہونے پر تحریک انصاف بریڈفورڈ کے سابق صدر چوہدری شیراز احمد جنگیاں اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے جشن منایا گیا،اس موقع پر مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ کارکنان کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا ،،جشن کی تقریب میں چوہدری صابر پوٹھی،چوہدری اعظم ،چوہدری شبیر حسین ،چوہدری جہانگیر نگیال،چوہدری ماجد علی ،چوہدری علی اصغر،چوہدری صغیر،سعد قریشی،چوہدری عاصم علی،چوہدری احتشام،مہر قمر گلزار،چوہدری عنصر محمود،چوہدری تاج پوٹھی،چوہدری خلیل،مطلوب بٹلی ،چوہدری عبداللہ،ساجد کھوکھر،چوہدری مہر کاشف ،چوہدری خالد حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین