• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر کے ایشیائی علاقے لانگ سائیٹ کی مرکزی شاہراہ پر فائرنگ

مانچسٹر( نیوز ڈیسک) برٹش پاکستانی ایشیائی اکثریتی آبادی کے علاقے لانگ سائیٹ کی مرکزی سٹریٹ برچ ہال لائن پر منگنی کی تقریب میں فائرنگ سے چار افراد زخمی، زخمی ہونے والوں میں 16 برس کی لڑکی بھی شامل ہے۔ رات ایک بجے کے قریب فائرنگ کی آواز پورے علاقے میں سُنی گئی، فائرنگ کے بعد تقریب میں بھگدڑ مچنےاور شورشرابے سے گھروں میں سوئے لوگ جاگ گئے اور پریشانی میں پولیس کو کالز کرتے رہے، پولیس نے علاقے کو سیل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔ پولیس نے علاقے کے عوام سے فائرنگ کے واقعہ کے حوالے سے مدد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ عوام ہر کرائم کی ضرور رپورٹ کریں ۔ 
تازہ ترین